کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز نے کل ریڈ زون جانے کا اعلان کر دیا، مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے۔
کوئٹہ سمیت صوبے کے تمام تر ہسپتالوں میں سہولیات میسر کرنے کے مطالبے کے حق میں ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کا سلسلہ گزشتہ 3 ماہ سے جاری ہے، ساتھیوں کی گرفتاری اور رہائی کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج نہ کرنے کا فصیلہ کیا اور او پی ڈی سڑک پر کھول لیں۔ ینگ ڈاکٹرز کا سڑک پر او پی ڈی کھولنے کا سلسلہ 11 ویں روز میں داخل ہوگیا۔
ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وزیراعلی ہر جگہ دورے کر رہے ہیں مگر ینگ ڈاکٹرز کے کیمپ نہیں آئے، اب ریڈ زون ہر صورت جائیں گے۔ لوگوں کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے ہم کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔