کوئٹہ میں بھی گیس لیکج دھماکہ، 5 افراد زخمی، ہسپتال منتقل

Published On 05 January,2022 10:28 am

کوئٹہ : (دنیا نیوز) کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں گیس لیکج کے باعث دھماکے میں 5 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بلیلی کے علاقے کلی مناف میں واقع گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا جس کے بعد گھر کی چھت بھی گر گئی۔ دھماکے میں گھر کے رہائشی 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں تین بچے بھی شامل ہیں، تمام زخمیوں کو بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

Advertisement