پاکستان اور چینی ماہرین کی مشترکہ کاوش، کورونا وائرس کی دوا تیار

Published On 17 January,2022 01:39 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستانی اور چینی ماہرین نے مشترکہ کاوش کے دوران کورونا وائرس کی دوا تیار کر لی۔

جامعہ کراچی کے شعبہ آئی سی سی بی ایس میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں بتایا گیا کہ دوا کا کلینکل ٹرائل مکمل کرلیا گیا ہے جس میں 256 مرد اور خواتین کو شامل کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کے حملے جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید سات افراد جاں بحق جبکہ 4 ہزار 340 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 35 ہزار 884 ہے، تاحال 13لاکھ 32 ہزار 487 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 12 لاکھ 63 ہزار 584 صحت یاب ہو چکے ہیں۔

صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ 5 لاکھ 2 ہزار 500 کیسز ، پنجاب میں 4 لاکھ 53 ہزار 392، خیبرپختونخواایک لاکھ 82 ہزار 311 جبکہ بلوچستان میں 33 ہزار 705 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں ایک لاکھ 11 ہزار 376،گلگت بلتستان میں 10ہزار 445 کیسز، ٓزادکشمیرمیں کورونامریضوں کی تعداد 34 ہزار 758 ہو گئی ہے۔
 

Advertisement