فیصل آباد: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سمیت سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کا فقدان، مریض پریشان

Published On 13 March,2022 09:19 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کا فقدان پیدا ہوگیا جس سے علاج معالجے کیلئے آنے والے مریض پریشانی میں مبتلا ہورہے ہیں۔

فیصل آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات ناپید ہوگئیں، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت دیگر دیگر سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کیلئے آنے والے مریض اور انکے لواحقین خواری کا شکار بننے لگے ہیں۔ شہری کہتے ہیں کئی کلومیٹر کا سفر کرکے ہسپتال آنے کے بعد ڈاکٹروں کی جانب سے ادویات کی فراہمی کی بجائے محض ادویات کا نسخہ ہاتھ میں تھما دیا جاتا ہے۔

معاملے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے فوکل پرسن کہتے ہیں کہ ادویات کی مرکزی خریداری میں تاخیر کی وجہ سے فقدان پیدا ہوا تاہم جلد فراہمی یقینی بنا دی جائے گی۔

شہری کہتے ہیں کہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو فوری طور پر یقینی بناتے ہوئے انہیں سہولت فراہم کی جائے۔
 

Advertisement