بہرے پن کی وجہ بننے والا اہم جین دریافت کر لیا گیا

Published On 07 May,2022 09:03 am

لندن: (ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے ایک ایسے جین کا پتا لگایا ہے جو کان کے اندر موجود ارتعاشات محسوس کرنے والے انتہائی باریک ریشوں کی تشکیل میں اہم مدد کرتا ہے۔

توقع ہے کہ اس جین کو دوبارہ سرگرم کر کے سماعت سے محروم افراد دوبارہ سننے کے قابل ہوسکیں گے۔ ہم ایک عرصے سے بہرے پن کی جڑ کی تلاش میں ہیں اور اب ماہرین نے سماعت کا ایک ‘ماسٹرسوئچ’ تلاش کرلیا ہے۔ توقع ہے کہ اس سے آواز کی نعمت سے محروم افراد دوبارہ سننے کے قابل ہوسکیں گے۔ کیونکہ اس سے سماعت بحال کرنے کے نت نئے علاج سامنے آسکیں گے۔

اس میں کانوں کے اندر خاص خلیات ‘کوکلیئرہیئرسیل’ پر غور کیا گیا ہے۔ جب آواز کی لہریں ان سے ٹکراتی ہیں تو وہ برقی سگنل میں تبدیل ہوجاتی ہیں اور ہمیں سماعت کا احساس ہوتا ہے۔ نئی تحقیق اسی خطوط پر جاری ہے جس میں اندرونی اور بیرونی ریشوں کے خلیات کے سماعت پر غور کیا گیا۔