شدید گرمی کے باعث گیسٹرو اور ہیضہ کے مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ

Published On 09 June,2022 09:57 am

لاہور: (دنیا نیوز) شدید گرمی کے باعث گیسٹرو اور ہیضہ کے مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوگیا، پیلا یرقان اور ٹائیفائیڈ کے مریضوں کی تعداد بھی بڑھنے لگی ہے۔

شدید گرمی اپنے ساتھ صرف موسم کی سختی ہی لے کر نہیں آئی بلکہ اِس کے باعث پیدا ہونے والے مختلف امراض بھی شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں۔ ایک طرف جہاں ڈی ہائیڈریشن کے شکار مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے تو وہیں پیلے یرقان اور ٹائیفائیڈ کے مریضوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔

صورت حال یہ ہے کہ اِن دنوں گرمی کے باعث پیدا ہونے والے امراض میں مبتلا ہونےو الے اوسطاً 200 مریض روزانہ شہر کے پانچ بڑے سرکاری ہسپتالوں میں پہنچ رہے ہیں۔ ماہرین کی طرف سے اِس کی بڑی وجہ کھانے پینے میں بے احتیاطی کو بھی قرار دیا جارہا ہے۔

صورت حال کے پیش نظر طبی ماہرین کی طرف سے شہریوں کو پانی زیادہ مقدارمیں اُبال کر پینے کی تلقین کی جارہی ہے۔
 

Advertisement