ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ: بھارت کا پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار

Published On 26 May,2022 10:09 am

لاہور : (دنیا نیوز) بھارت نے ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کردیا ، قومی ٹیم ایونٹ میں شریک بقیہ آٹھ ٹیموں کے مدمقابل ہوگی۔

ویمن چیمپئن شپ میں ہر ٹیم چار ہوم اور چار اووے سیریز کھیلے گی ، گرین شرٹس جنوبی افریقہ ، آئرلینڈ ، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبای کرے گی۔

جبکہ قومی ٹیم انگلینڈ ، نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا اور بنگلا دیش کا دورہ بھی کرے گی ،روایتی حریف پاک بھارت ٹیموں کے درمیان کوئی میچ نہیں کھیلے جائے گا۔

ایونٹ کی ٹاپ 5 ٹیمز براہ راست 2025 میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
 

Advertisement