کراچی میں ڈینگی کے کیسز میں اچانک اضافہ ہونے لگا

Published On 19 May,2022 05:34 pm

کراچی:(دنیا نیوز) شہر قائد میں ڈینگی کے کیسز میں اچانک اضافہ ہونے لگا، مئی کے مہینے اب تک 51 کیسز رپورٹ ہوچکے ۔

محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ کے 18 دنوں میں 51 شہری ڈینگی کا شکار ہوئے، سب سے زیادہ کیسز ضلع شرقی میں رپورٹ ہویئے جہاں 17 شہری ڈینگی کا شکار بنے۔

دوسرے نمبر پر ضلع وسطی رہا جہاں 15 شہریوں کو ڈینگی ہوا، انتظامیہ کی جانب سے مچھرمار مہم نہ چلانے کی وجہ سے گرمیوں میں بھی ڈینگی کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔
 

Advertisement