پولیس کیس میں عمر کے تعین کا مسئلہ، میڈیکل بورڈ کن مراحل سے گرزتا ہے؟

Published On 30 June,2022 10:07 am

لاہور: (دنیا نیوز) بعض اوقات پولیس کیس میں کسی شخص کی عمر کا تعین ایک معمہ بن جاتا ہے، ایسے میں میڈیکل بورڈ کن مراحل سے گزرتا ہے جن سے پتہ چل سکے کہ متعلقہ شخص کی عمر کتنی ہے۔

پانچ مراحل ایسے ہیں جن سے میڈیکل بورڈ پتہ چلاسکتا ہے کہ کسی شخص کی عمرکتنی ہے، پہلا مرحلہ متعلقہ شخص کے تمام کوائف حاصل کرنے کا ہوتاہے جس میں نام،ولدیت،عمروغیرہ سمیت تمام بائیو ڈیٹا حاصل کیا جاتا ہے۔ دوسرے مرحلے میں دستاویزات کی جانچ پڑتال ہوتی ہے جن میں پیدائشی سرٹیفکیٹ سمیت دیگر ریکارڈ شامل ہے۔

تیسرے مرحلے میں قد،وزن اورجسمانی خدوخال کا جائزہ لیا جاتاہے جبکہ چوتھے مرحلے میں دانتوں کا معائنہ کیا جاتا ہے جس میں دانتوں کی گنتی اور جبڑوں کاایکسرے بھی شامل ہے۔

پانچواں اورآخری مرحلہ ہڈیوں کی پیمائش کا ہوتا ہے جس میں کہنی، کلائی اور کندھے کی ہڈی کا ایکسرے کیا جاتا ہے، ان تمام طریقوں سے کسی بھی فردکی عمر کا تعین کیا جا سکتا ہے۔
 

Advertisement