سیہون شریف: سیلاب سے متاثرہ دیہات میں وبائی امراض پھوٹ پڑے

Published On 07 September,2022 05:42 pm

سیہون شریف: (دنیا نیوز) صوبہ سندھ کے ضلع سیہون شریف میں سیلاب سے گاؤں کے گاؤں ڈوب گئے، متاثرہ دیہات میں وبائی امراض پھوٹ پڑے، اب تک کوئی میڈیکل کیمپ قائم نہیں کیا جاسکا۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کے حلقہ انتخاب سیہون میں سیلابی صورتحال کے بعد ہر طرف پانی ہی پانی موجود ہے، موضع ننگر خان بروہی میں 18 فٹ تک پانی موجود ہے، علاقے میں گیسٹرو، ملیریا، ڈائریا سمیت دیگر بیماریاں پھیل گئیں، زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ طبی سہولیات میسر نہیں، بیماریوں کے باعث کئی اموات ہو رہی ہیں۔
 

Advertisement