وزارت صحت کی جانب سے تکنیکی گاڑیاں ای پی آئی حکام کے حوالے

Published On 08 March,2023 05:43 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت صحت کی جانب سے تکنیکی گاڑیاں برائے حفاظتی ٹیکہ جات تمام صوبائی ای پی آئی حکام کے حوالے کر دی گئیں۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق فيڈرل ڈائريکٹوريٹ آف اميونائزيشن نے يونيسيف کے تعاون سے اسلام آباد ميں ايک تقريب کا انعقاد کيا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی بی کو روکنے والا نیا طاقتور مرکب تیار

وزیر صحت عبدالقادر پٹيل نے گاڑیوں کی حوالگی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے بھر پور عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، 26 گاڑيوں ميں 18 موبائل ورکشاپ گاڑياں جبکہ 8 لاجسٹک ٹرک شامل ہیں۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ تکنیکی گاڑیاں پاکستان بهر ميں 12 جان ليوا بيماريوں کے خلاف جاری ای پی آئی پروگرام ميں بہت مددگار ثابت ہوں گی، حکومت نے گاڑيوں کی حوالگی کی يہ تقريب دنيا بهر ميں منائے جانے والے خواتين کے عالمی دن پر منعقد کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صرف پانچ منٹ میں دل کے دورے کی تصدیق کرنیوالا کلائی بند آلہ بنا لیاگیا

انہوں نے کہا کہ يہ گاڑياں پاکستان کی ہر بچی، ماں اور اس کے نومولود کے لئے جاری ای پی آئی پروگرام کے لئے بهرپور سرمايہ ثابت ہوں گی، عوام کو بیماریوں سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق دونوں نمائندگان نے وفاقی وزیر کو ايف ڈی آئی کے بهرپور تعاون کی يقين دہانی کرائی۔
 

Advertisement