لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پھیپھڑوں کے علاج کیلئے نیاسنٹر قائم کر دیا گیا، پھیپھڑوں کے بلڈ پریشر کی بیماری کا علاج ممکن ہو سکے گا۔
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں چائنیز ڈاکٹرز کی آمد ہوئی، سی ای او پی آئی سی پروفیسر ڈاکٹر بلال محی الدین نے وفد کا استقبال کیا، پروفیسر بلال محی الدین اور پروفیسر شاؤ چین نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔
پی آئی سی کے پروفیسر ڈاکٹر بلال محی الدین کا کہنا تھا کہ پھیپھڑوں کی بلڈ پریشر بیماری بہت مہلک ہے، اس بیماری پر تاحال پاکستان میں کوئی خاص ریسرچ نہیں ہے۔
چین سے آئے پروفیسر شاؤ چین کا کہنا تھا کہ پی آئی سی میں پلمونری ویسکولر ڈیزیز سنٹر میں جدید تقاضوں پر کام کیا جائے گا۔
سی ای او پروفیسر ڈاکٹر بلال محی الدین ،ایم ایس ڈاکٹر تحسین نے وفد کو نئے بننے والے سنٹر کا دورہ بھی کروایا ،مہمانوں میں تحائف بھی تقسیم کیے ۔