پشاور: (دنیا نیوز) محکمہ صحت پشاور نے غلط معلومات پھیلانے والے ملازمین کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کر لیا۔
محکمہ صحت پشاور نے سوشل میڈیا گروپ کے ذریعے غلط معلومات پھیلانے والے ملازمین کے خلاف تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کو درخواست دے دی۔
درخواست میں لکھا گیا ہے کہ ایک سوشل میڈیا گروپ محکمہ صحت کے بارے میں غلط معلومات کے پھیلاؤ میں متحرک ہے، اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ایف آئی اے کو خط میں کہا گیا ہے کہ عوام تک ایسی بے بنیاد خبریں پہنچائی جا رہی ہیں جس سے حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔