سوات میں پانی کے تنازع پر فائرنگ ، 2 افراد جاں بحق

Published On 13 July,2023 12:27 pm

سوات : (دنیانیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کی تحصیل کبل میں پانی پر تنازع دوافراد کی جان لے گیا ۔

پولیس کے مطابق کبل میں پانی کے تنازع پر دو فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،فائرنگ سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعشوں کو مقامی ہسپتال کبل منتقل کردیا ، پولیس کاکہنا ہے کہ دونوں فریقین سے ایک ایک شخص قتل ہوا۔

سوات پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔