لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد گرفتار

Published On 12 July,2023 01:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لاہور کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا، دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 5 دہشتگردوں کو حراست میں لیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں سے بارودی مواد، موبائل فون، اسلحہ اور نقدی برآمد کی گئی ہے، خفیہ اطلاع پر کارروائیاں لاہور سمیت دیگر شہروں میں کی گئیں۔