رحیم یار خان: (دنیا نیوز) ڈاکوؤں نے تھانہ بھونگ کی حدود سے 4 مزدوروں کو اغوا کر لیا جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
ترجمان پولیس کے مطابق مزدوروں کی بازیابی کیلئے پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، تمام تر ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پولیس کی ٹیمیں ملزمان کے تعاقب میں روانہ ہو چکی ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جلد مغویوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا جائے گا۔