کشمور: (دنیا نیوز) ڈاکوؤں نے واپڈا ہسپتال گڈو کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر منیر احمد نائچ کو ان کے نجی کلینک سے اغوا کر لیا۔
ڈاکٹر منیر احمد شام کو اپنے کلینک پر بیٹھا ہوا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا، مسلح افراد ڈاکٹر کو تشدد کرتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئے، اطلاع کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی، ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔
واردات کے بعد ڈاکٹر کے ورثا اور شہریوں نے سندھ ،پنجاب، بلوچستان روڈ بند کر کے احتجاج شروع کر دیا۔
ڈی ایس پی کشمور صادق اوڈو نے کہا کہ ڈاکٹر منیر نائچ کو کلینک سے اغوا کیا گیا ہے، ہم کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے پیچھے ہیں، جلد ڈاکٹر منیر احمد کو بازیاب کرا لیا جائے گا۔