کچے کے علاقے میں پولیس مقابلہ، 4 مغوی بازیاب

Published On 11 July,2023 10:43 am

گھوٹکی: (دنیا نیوز) پولیس نے کچے کے علاقے ڈاکوؤں سے مقابلے کے بعد 4 مغوی افراد کو بازیاب کروا لیا۔

پولیس کے مطابق بازیاب ہونے والے مغویوں کی شناخت نزاکت اعوان، احسان اعوان، عابد انصاری اور اشفاق احمد کے ناموں سے ہوئی ہے، بازیاب کروائے گئے افراد کا تعلق پنجاب کے علاقوں شیخوپورہ اور خانیوال سے ہے۔

ڈاکوؤں نے چاروں افراد کو سستی گاڑیوں کے اشتہار کے ذریعے جال میں پھنسا کر اغوا کیا تھا، پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد ڈاکو مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔