ڈی آئی خان: (دنیا نیوز) معمولی تلخ کلامی پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 نوجوانوں کو مقت کے گھاٹ اتار دیا۔
افسوسناک واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے موسیٰ زئی شریف کے گاؤں شاہنواز میں پیش آیا جہاں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے 2 نوجوانوں کو قتل کردیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق مرنے والوں کی شناخت 25 سالہ عرفان اور 22 سالہ محمد عمران کے نام سے ہوئی، لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کردی گئی۔