لاہور : (دنیانیوز) لاہورکے علاقے نواب ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا، ملزم قتل، ڈکیتی، راہزانی کی پچاس سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا۔
تفصیلات کے مطابق نواب ٹاؤن میں ڈاکو واردات کے بعد فرار ہورہے تھے کہ پولیس نے تعاقب شروع کردیا، عبدالستارایدھی روڈ پرڈاکوؤں نے پولیس کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
ڈاکوؤں کی جانب سے ایس ایچ او اسد عباس پر فائرنگ کی گئی ، جوابی فائرنگ سےایک ڈاکو ماراگیا ، ہلاک ڈاکو کی شناخت شبیر عرف شبیرا کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے ڈاکو کی نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔