پشاور: (دنیانیوز) محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے ایچ آئی وی ایڈز کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر تمام ہسپتالوں میں آپریشن سے قبل مریضوں کا ایچ آئی وی ایڈز ٹیسٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ خیبر پختونخوا نے ایچ آئی وی ایڈز سے متعلق ڈی ایچ او اوراسپتالوں کے ایم ایس کے نام مراسلہ ارسال کردیا۔
مراسلے کے مطابق عام لوگوں میں ایچ آئی وی ایڈز سے متاثر ہونے کا رجحان بڑھ گیا ، فیصلہ عوام کے بہترین مفاد میں کیا گیا ہے ۔
مراسلے میں کہا گیا ہےکہ تمام آپریشنز سے پہلے مریضوں کا ایچ آئی وی ایڈز ٹیسٹ لازمی کیا جائے ، ڈی جی ہیلتھ نے مریضوں کی سکریننگ کرنے پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ڈی جی ہیلتھ کے مطابق صوبہ میں ایچ آئی وی ایڈز رجسٹرڈ کیسز کی تعداد6 ہزار 300 ہے۔