لاہور میں ڈینگی مچھر بے قابو ، مزید 26 کیسز رپورٹ

Published On 20 August,2023 02:16 pm

لاہور : (دنیانیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈینگی مچھر بے قابو ہونے لگا، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے مزید 26 کیسز سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق برسات کے موسم میں ڈینگی کے پھیلاؤمیں اضافہ ہونے لگا ، لاہور میں 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے سے زیادہ کیسز عزیز بھٹی ٹاؤن اور علامہ اقبال ٹاؤن میں رپورٹ ہوئے۔

رواں برس لاہور میں گزشتہ بیس روز کے دوران 91 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ڈینگی ٹیموں کیجانب سے رواں برس 69 ہزار 73 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا جبکہ ڈینگی لاروا کی موجودگی پر 948 افراد کو نوٹسز جاری کئے گئے اور 20 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا۔

ادھر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل ملک نے برسات کے موسم میں خصوصی طور پر احتیاط کرنے پر زور دیا ہے۔