جیکب آباد میں ملیریا وبا کا حملہ، 24 گھنٹے میں 3 بچے دم توڑ گئے

Published On 16 September,2023 05:36 pm

جیکب آباد: (دنیا نیوز) جیکب آباد میں ملیریا کی وباء تیزی سے پھیلنے لگی، ضلع بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 3 بچے ملیریا کے باعث دم توڑ گئے۔

نواحی علاقے سمندر خان ميں دو بچے جاں بحق ہوئے، دم توڑنے والے بچوں میں 11 سالہ شفیع محمد اور 5 سالہ سعود نندوانی شامل ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ علاقہ میں مچھر مار سپرے نہ ہونے کے باعث ہسپتالوں میں ملیریا کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

Advertisement