اسلام آباد میں ڈینگی کے وار جاری ، مزید 23کیسز رپورٹ

Published On 21 September,2023 12:34 pm

اسلام آباد: (دنیانیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کےمزید 23کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 559 ہوگئی ہے ۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، ڈینگی سے متاثر ہونے والے مریضوں میں 70 فیصد مرد جبکہ 30 فیصد خواتین ہیں۔

ڈی ایچ او کا بتانا ہے کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 15کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ شہری علاقوں میں مزید 8 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی  ہے  ۔

ڈی ایچ او کے مطابق شہری علاقوں میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 170ہوگئی جبکہ دیہی علاقوں میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 389 تک پہنچ گئی ہے ۔