راولپنڈی :(دنیانیوز) راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید42 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔
طبی ماہرین کے مطابق ہر سال 40 کروڑ لوگ ڈینگی وائرس کا شکار ہوتے ہیں اور حال ہی میں ملک بھر میں ڈینگی کے رپورٹ ہونے والے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
راولپنڈی میں بھی ڈینگی کے وار جاری ہیں ، ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 40ہو گئی ، ڈینگی سے متاثرہ103 مریض راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں داخل ہیں جن میں سے 7 کی حالت تشویش ناک ہے ۔
ضلعی انتطامیہ کاکہنا ہےکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ڈینگی ایس او پی کی خلاف ورزی پر 49 مقدمات درج اور 2 عمارتوں کو سیل کیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کا بتانا ہےکہ مجموعی طور پر 3340مقدمات درج اور554 عمارتوں کو سیل کیا گیا ہے ۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 972 چالان ٹکٹ جاری اور55 لاکھ3 ہزار 250 جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔