کراچی میں ملیریا کے مزید 17 کیسز رپورٹ ہوئے: ترجمان محکمہ صحت

Published On 06 October,2023 02:33 am

کراچی: (دنیا نیوز) ترجمان محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ کراچی میں ملیریا کے مزید 17 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملیریا کے ملیر میں 10، کورنگی میں 3 اور ضلع جنوبی میں 2 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، ضلع وسطی اور غربی میں ملیریا کا 1,1 کیس رپورٹ ہوا۔

ترجمان محکمہ صحت نے مزید کہا ہے کہ ملیریا سے سندھ بھر میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، رواں سال صوبہ بھر میں ملیریا سے 2 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔