فیک انٹریاں، حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم متاثر ہونے کا خدشہ

Published On 05 October,2023 10:09 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لاہور کے ویکسی نیٹرز گھروں میں بیٹھ کر فیک انٹری کرنے لگے، صوبائی دارالحکومت میں حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق حفاظتی ٹیکہ جات برائے تویسعی پروگرام کے افسران نے گلبرگ ٹاؤن میں چھاپہ مارا، ویکسی نیٹرز میں امجد فاروق ، ثنا اللہ ،مدثر ، شاہد ظہور اور عمر نوازسمیت ان کے سپروائزر اپنی ڈیوٹی پر موجود نہ تھے۔

گلبرگ ٹاؤن لاہور کے 2ہزار سے زائد بچے متاثر ہونے کا خدشہ ، بچوں کی تعداد پر 2600 فیک انٹریاں ڈالنے کا انکشاف ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر فرید کو اپنے ملازمین کی ڈیوٹی بارے کچھ علم نہ تھا۔

ویکسی نیٹرز کے خلاف ایکشن لینے کے لئے محکمہ صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری کو خط لکھ دیا گیا ، ویکسنی نیٹر آنکھوں میں دھول جھونک کر ڈیش بورڈ پر بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگاتے ہیں۔

ڈائریکٹر ای پی آئی کا کہنا ہے کہ ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے تبادلے کئے جائیں، ایسی کارروائیاں سسٹم کو بہتر کرنے کے لیے کی جاتی ہیں، ایسے معاملات میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔