اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ انسداد پولیو ایک قومی کاز ہے جس کیلئے ہم سب متحد ہیں۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے انسداد پولیو کےعالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1988ء میں انسداد پولیومہم کا آغازہوا، پاکستان اپنے ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر انسداد پولیو، ماں بچے کی صحت پر کام کر رہا ہے۔
— Dunya News (@DunyaNews) October 24, 2023
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں پولیو ورکرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار لائق تحسین ہے، انسداد پولیو مہم کے دوران کئی پولیو ورکرز اور سکیورٹی فورسز نے فرض کی انجام دہی میں جانوں کے نذرانے پیش کئے۔
نگران وزیراعظم نے مزید کہا کہ پولیو ویکسین پلانے کے لئے ہمیں ہر بچے تک پہنچنا ہے، پولیو کے خاتمے میں بل اینڈ ملینڈا گیٹس کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔