کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں ملیریا کا مرض بڑھنے لگا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملیریا کے مزید 19 کیسز سامنے آئے ہیں۔
اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ضلع ملیر سے ملیریا کے 11 اور ضلع جنوبی سے 3 کیسز سامنے آئے ہیں، ضلع شرقی اور ضلع کورنگی سے بھی 2، 2 کیسز جبکہ ضلع غربی سے ملیریا کا 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔
صوبہ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملیریا کے مجموعی طور پر 2925 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ رواں سال سندھ بھر میں ملیریا سے 2 افراد انتقال کر چکے ہیں۔