کراچی: (دنیانیوز) کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ، کوئٹہ سے کراچی لائے گئے ایک اور شخص میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔
کانگو سے متاثرہ مریض کوسندھ انفیکشیئس ڈیزیزہسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے ، ایم ایس ہسپتال عبدالوحید راجپوت کاکہنا ہے کہ 35سالہ شخص کا تعلق کوئٹہ سے ہے، مریض کی حالت تشویشناک ہے، مریض کوئٹہ کے ہسپتال میں ملازم ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے کانگو وائرس کے 2 مزید مریض کراچی منتقل کیے گئے تھے ۔
دوسری جانب کوئٹہ میں کانگو وائرس کی خطرناک صورتحال سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت نے ریڈ الرٹ جاری کر رکھاہے۔
خیال رہے کہ رواں ہفتے کانگو وائرس کا شکار ہونےوالے سول ہسپتال کے ڈاکٹر شکراللہ خان کراچی میں انتقال کرگئے تھے ، کوئٹہ کے سول ہسپتال کے 5 ڈاکٹروں سمیت عملے کے 8 افراد کانگو وائرس کا شکار ہو ئے تھے جنہیں کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔