کوئٹہ: (دنیا نیوز) نوابزادہ خالد مگسی بلوچستان عوامی پارٹی کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔
کوئٹہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کا جنرل کونسل کا اجلاس ہوا، اجلاس میں نوابزادہ خالد مگسی کو پارٹی کا بلامقابلہ صدر منتخب کر لیا گیا، جنرل کونسل اجلاس میں 450 ارکان نے شرکت کی، عبدالکریم آغا کی جانب سے کاغذات واپس لینے پرنوابزادہ خالد مگسی بلامقابلہ صدر منتخب ہوئے، کہدہ بابر بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان مقرر ہوگئے۔
نوابزادہ خالد مگسی نے پارٹی کی مرکزی جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست نیک نیتی سے کی جائے تو ایک عبادت ہے، بی اے پی نے 5 سال میں بڑا سخت تجربہ دیکھا، نادانیاں بھی دیکھیں، ملک میں سیاسی بحران آیا، بی اے پی نے ان حالات میں تاریخی کردار ادا کیا۔