کوئٹہ: (دنیانیوز) بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن کیا گیا جس میں مختلف علاقوں سے620 افراد گرفتار کرلیے گئے ۔
پولیس کے مطابق سٹی ڈویژن سے 116، قائد آباد ڈویژن سے 62 ، صدر ڈویژن سے 323اور سریاب ڈویژن سے 119تارکین وطن گرفتار کیے گئے ہیں۔
کوئٹہ سے گرفتار ہونے والے تمام غیرملکی تارکین وطن کو ملک بدرکرنے کے لئے چمن روانہ کردیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد چمن سے 477خاندانوں کے 5246افراد کوافغانستان بھیج دیاگیا ، واپس جانے والوں میں 1717مرد، 1367خواتین اور 2162بچے شامل ہیں ۔