اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ انتخابات بارے تمام سٹیک ہولڈرز کے درمیان اتفاق ہونا خوش آئند ہے۔
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ مہینوں سے ملک میں سیاسی عدم استحکام تھا، الیکشن کمیشن کی صدر مملکت سے مشاورت کے بعد جو بھی تاریخ آئے گی اگر اس پر اتفاق ہو جاتا ہے تو یہ سب کے لئے کامیابی ہو گی۔
سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ میری پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے وفود سے ملاقاتیں اور بات چیت ہوئی ہے، میری زیادہ قربتیں ن لیگ کے ساتھ ہیں، کس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنی ہے اس حوالے سے فیصلہ جلد کروں گا۔