اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے اہم عہدے پر بڑی تعیناتی کا فیصلہ کرتے ہوئے میجر جنرل کامران احمد کو آئی جی ایف سی بلوچستان تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
وفاقی حکومت نے وزارت دفاع کی سمری پر تعیناتی کی منظوری دی، وزارت دفاع نے وزیراعظم سے منظوری حاصل کرنے کے بعد سمری کابینہ کو ارسال کی، الیکشن کمیشن آف پاکستان سے میجر جنرل کامران احمد کی تعیناتی کی رضامندی حاصل کی گئی۔
میجرجنرل کامران احمد آرمڈ کورسے تعلق رکھتے ہیں، سیکنڈمنٹ بنیاد پر تقرری کی گئی، اس سے قبل میجرجنرل کمال احمد چودھری بطور آئی جی ایف سی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔