کوئٹہ: (دنیا نیوز) نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر محمد زبیر جمالی نے کہا ہے کہ قبائلی تنازعات امن کے قیام میں رکاوٹ بنتے ہیں، تنازعات سے نقصان ہمیشہ عوام کا ہوتا ہے۔
میر محمد زبیر جمالی نے وڈھ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت قبائلی تنازعات کے پر امن حل کیلئے روز اول سے کردار ادا کر رہی ہے، تنازعات کا باہمی حل بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان امن و امان کی صورت حال کے حوالے سے ملک کے حساس صوبے میں شمار ہوتا ہے، دفعہ 144 اس لیے لگائی گئی کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بات چیت قبائلی معاشرے کی مضبوط روایات کا حصہ ہے، تنازع کے پُر امن حل میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔
نگران وزیر میر محمد زبیر جمالی نے کہا کہ سکیورٹی تشویش کے باعث بی این پی کو اپنا لانگ مارچ ملتوی کرنا چاہیے۔