کوئٹہ: (دنیا نیوز) تربت میں شہید ہونے والے محنت کش مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
محنت کش مزدور کسی بھی ملک کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں جو ملکی ترقی میں اپنا خون پسینہ بہا کر اہم کردار ادا کرتے ہیں، 14 اور 15 اکتوبر کی درمیانی شب بلوچستان میں تربت کے علاقے ایئرپورٹ چوک میں دہشت گردوں نے بے گناہ مزدوروں کو شہید کر دیا تھا۔
شرکاء کی جانب سے شہید مزدوروں کی یاد میں موم بتیاں روشن کی گئیں، اس موقع پر شرکاء کی جانب سے محنت کش مزدوروں کے قتل کے خلاف مزاحتمی قرارداد پیش کی گئی، تقریب میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں بینرز بھی آویزاں کئے گئے تھے جن پر ’محنت کش مزدوروں کا قتل نامنظور‘ کے نعرے درج تھے۔