ریاست سے ٹکرانے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیں گے: جان اچکزئی

Published On 16 October,2023 04:49 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ ریاست سے ٹکرانے کی کوشش کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیں گے۔

صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں کہا گیا آرمی چیف کے ویژن کے مطابق عوام کو ریلیف مل رہا ہے، پٹرول میں چالیس روپے کے کمی کو سراہا گیا۔

جان اچکزئی نے کہا کہ ایک دہشتگر کو اس کے انجام تک پہنچایا ہے، تمام دہشت گرد راہ راست پر آجائیں ورنہ ان کا نجام اچھا نہیں ہوگا، فلسطین کا واحد حل ٹو اسٹیٹ ہے، فسلطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے، کیسکو زمینداروں کو 8 گھنٹے بجلی فراہم کرے، رائٹ انفارمیشن ایکٹ پر ایک کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف جلد کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا، قانون نافذ کرنے میں آرمی اہم کردار ادا کررہی ہے، جرائم پر قابو پانے کے لئے آرمی چیف کی حمایت حاصل ہے، بی این پی کا اپنا ایک مؤقف ہے، وہ جو بھی سیاسی بیان دینا چاہتی وہ ان کا حق ہے۔

جان اچکزئی نے کہا کہ کابینہ نے کیسکو کے لئے 78کروڑ روپے جاری کئے ہیں، سمگلنگ میں ملوث عناصر کی نشاندہی کرلی گئی ہے، سمگلروں کے خلاف ریاست کی زیروٹالرنس کی پالیسی ہے۔