بھرتیوں میں بے ضابطگیاں، بلوچستان حکومت نے 8 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی

Published On 19 October,2023 06:49 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) حکومت بلوچستان نے مختلف محکموں میں بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جوائنٹ انکوائری کمیٹی مختلف محکموں میں بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرے گی، کمیٹی کے چیئرمین وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کے چیئرمین ہوں گے۔

کمیٹی میں سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی، ڈی جی خزانہ، ڈی جی اینٹی کرپشن، آئی ایس آئی، ایم آئی اور انٹیلی جنس بیورو کے نمائندے شامل ہوں گے، کمیٹی بھرتیوں کے ریکارڈ کی سکروٹنی کرے گی، کمیٹی پالیسی کے برعکس بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرے گی۔