گوادر آف روڈ ریلی کے تیسرے روز موٹر کار شو کا شاندار انعقاد

Published On 19 October,2023 11:13 pm

گوادر: (دنیا نیوز) گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور بلوچستان موٹر سپورٹس کے زیرِ انتظام گوادر آف روڈ ریلی کے تیسرے روز موٹر کار شو کا شاندار انعقاد کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر گوادر اورنگزیب بادینی نے کار شو کا افتتاح کیا، ڈپٹی کمشنر نے کار شو کا معائنہ کیا اور ملکی و غیر ملکی ڈرائیورز سے ملاقات کر کے بات چیت کی۔

گوادر کے خوبصورت ساحل سمندر کے ساتھ میرین ڈرائیو کے مقام پر گوادر آف روڈ ریلی میں شرکت کرنے والی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

موٹر کار ریس کے پہلے مرحلے میں سٹاک کار اور دوسرے مرحلے میں موڈیفائیڈ موٹر کار ریس منعقد ہوگی۔

موٹر کار ریس میں 11 انٹرنیشنل، 10 ملکی خواتین سمیت 80 موٹر ریسرز شامل ہیں جو کہ 250 کلومیٹر پر مشتمل چیلنجنگ مگر دلچسپ ٹریک پر قسمت آزمائی کریں گے۔