کوئٹہ : (دنیانیوز) بلوچستان کے10 اضلاع میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم آج سے شروع ہورہی ہے۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق بلوچستان کے 10اضلاع میں آواران، ڈیرہ بگٹی، گوادر، حب، جعفرآباد، خضدار، لسبیلہ، نصیرآباد، صحبت پور، اوستہ محمد شامل ہیں ۔
ای او سی حکام کاکہنا ہے کہ مہم کے دوران7لاکھ 80 ہزاربچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرےپلائے جائیں گے ، بلوچستان کےماحولیاتی نمونوں میں پولیووائرس کی موجودگی پرخصوصی مہم کافیصلہ کیاگیا ہے۔
حکام کے مطابق کوئٹہ،چمن، پشین، حب اور ڈیرہ بگٹی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیووائرس کی تصدیق ہوئی ۔
ای او سی حکام کاکہنا ہے کہ کوئٹہ،پشین، قلعہ عبداللہ اورچمن اضلاع میں خصوصی پولیو مہم ملتوی کردی گئی ہے۔