پاکستان اور یونیسیف کا پولیو کے خاتمے کے عزم کا اظہار

Published On 11 October,2023 05:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت پاکستان اور یونیسیف نے پولیو کے خاتمے کے لئے عزم کا اظہار کیا۔

حکومت پاکستان اور یونیسیف کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط اسلام آباد میں کئے گئے، سیکرٹری صحت نے کہا کہ ہم مالی امداد کے لئے تہہ دل سے شکرگزار ہیں، پولیو ایمرجنسی پروگرام کے لئے ویکسین کی خریداری ہوگی، معاہدہ پر وفاقی سیکرٹری اور یونیسیف کے سربراہ نے دستخط کئے۔

وفاقی سیکرٹری صحت نے مزید کہا پولیو کے خاتمہ کے اس اہم مرحلے میں تمام شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، شراکت داری پولیو کے خاتمے کے لئے امید کی کرن ہے، شراکت داروں کے تعاون سے جلد پولیو کا خاتمہ کر دیں گے۔