لاہور: (دنیا نیوز) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے تمام ادویہ سازوں کو گلیسرین اور sorbitol ٹیسٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق گلیسرین اور sorbitol کھانسی اور الرجی کا شربت بنانے میں استعمال کی جاتی ہے، سیرپ بنانے والی تمام فارماسیوٹیکل کمپنیاں گلیسرین ٹیسٹ کر کے استعمال کریں۔
سی ای او ڈریپ نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے پہلے ہی گلیسرین کی کثافت ڈائی ایتھلین گلائی کول کو مضر صحت قرار دیا ہے، ہندوستانی کف سیرپ میں بھی ڈائی ایتھلین گلائی کول نامی کثافتوں سے بچوں کی اموات واقع ہو چکی ہیں۔