گلاسگو: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کا مسلسل استعمال بچوں اور نوجوانوں کو شراب نوشی، منشیات، سگریٹ اور جوئے جیسے نقصان دہ رویوں کی جانب راغب کر سکتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یونیورسٹی آف گلاسگو، یونیورسٹی آف اسٹریتھکلائڈ اور پبلک ہیلتھ سکاٹ لینڈ کے ماہرین نے 10 سے 19 سال کے درمیان نوجوانوں پر پڑنے والے سوشل میڈیا کے اثرات کا جائزہ لیا۔
تحقیق میں مجموعی طور پر 14 لاکھ نوجوان شریک ہوئے تھے اور ان کی اوسط عمر 15 برس تھی۔
رپورٹ کے مطابق تحقیق میں پتہ چلا کہ روزانہ سوشل میڈیا کا استعمال کرنے والوں میں شراب نوشی (48 فیصد)، منشیات کا استعمال (28 فیصد) اور سگریٹ نوشی (85 فیصد) کے امکانات روزانہ سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے والوں کے مقابلے میں زیادہ تھے۔
تحقیق میں سگریٹ نوشی اور تمباکو کا استعمال زیادہ آمدنی والے ممالک کے مقابلے میں کم اور متوسط آمدنی والے ممالک میں زیادہ دیکھا گیا۔