شیخوپورہ: (دنیا نیوز) شیخوپورہ شہر اور مضافات میں نمونیا کیسز میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
شہر میں ایک ماہ کے عرصہ کے دوران 2 ہزار سے زائد بچے ہسپتال داخل ہوئے جن میں سے 21 بچے جاں بحق ہو گئے۔
چلڈرن ہسپتال میں بچوں کا بے پناہ رش ہونے کے بعد بیڈ کم پڑ گئے ہیں، ایک بیڈ پر 5، 5 بچے داخل ہیں۔
بجلی بند ہونے کی صورت میں ہسپتال کا جنریٹر بھی خراب ہے، بچوں کو نبلائز کروانا ناممکن ہو گیا۔