لاہور: (دنیا نیوز) قومی انسداد پولیو مہم کے تحت ٹیموں نے پہلے روز 68 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے۔
انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیمیں گھر گھر جا کر قطرے پلانے میں مصروف ہیں،لاہور میں 4 لاکھ 10 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے، راولپنڈی میں 2 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے، پہلے روز 5 لاکھ سے زائد مہمان بچوں کو بھی قطرے پلائے گئے۔
انچارج پولیو پروگرام خضر افضال کا کہنا ہے کہ مہم کا مقصد پولیو وائرس کی افزائش کو روکنا ہے، بڑے شہروں میں پولیو وائرس کا خاتمہ کیا جائے گا، 2 لاکھ ورکرز پولیو مہم کا حصہ ہیں، مہم کے دوران دو کروڑ 33 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، وائرس کے خاتمہ کیلئے ہر بچے کو قطرے پلانا لازمی ہے، والدین تعاون کریں۔
انہوں نے مزید کہا مثبت ماحولیاتی نمونوں میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے، پنجاب 2020 سے پولیو کیسز سے پاک ہے۔