صوابی:(دنیا نیوز) صوابی میں گندف، گدون میں پراسرار بیماری سے درجنوں افراد متاثر ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں پراسرار بیماری کے باعث مریضوں کو شدید بخار، دست اور الٹیاں شروع ہوجاتی ہیں اور مریض کی کمزوری سے نڈھال ہوجاتا ہے۔
ڈی ایم ایس ٹی ایچ کیو ٹوپی ڈاکٹر حماد پراسرار بیماری کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال ٹوپی مریضوں سے بھر گیا، بیماری انٹرک فیور ہیں، ہسپتال انتظامیہ مریضوں کو مفت انجکشن و ادویات فراہم کر رہی ہیں۔
اہل علاقہ میں پراسرار بیماری کے باعث شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے ، مکینوں نے سروے کےلیے علاقے میں مزید ٹیمیں بھیجے کا مطالبہ کیا ہے۔