پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پورے پاکستان میں ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل ہمارا یہاں پر پرامن احتجاج ہوگا، عدلیہ کو مینڈیٹ چوری کے خلاف ایکشن لینا چاہئے، چیف الیکشن کمشنر کو فوری استعفیٰ دینا چاہئے، انتخابات سے قبل بھی ہمارے کاغذات چھینے گئے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم نے اپنے آئین کی حفاظت کرنی ہے، بین الاقوامی اداروں نے بھی اس انتخابات کو ماننے سے انکار کیا ہے، اگر ادارے یقین دہانی کرائیں تو دوبارہ انتخابات کے لئے تیار ہیں، اس لئے ہم نے ای وی ایم کے ذریعے انتخابات کا کہا تھا، آصف زرداری کو ووٹ دینے والے فارم 45 والے نہیں ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ آصف علی زرداری کی حلف برداری میں جاکر کیا میں آئین کی خلاف ورزی کروں گا؟ ہمارا خزانہ خالی نہیں ہے ہمیں ہمارا حق نہیں دیا جارہا۔