پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ایم این اے ڈاکٹر امجد علی خان کو محکمہ صحت کا فوکل پرسن مقرر کردیا۔
وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر امجد علی خان صحت سے متعلق سرگرمیوں میں وزیراعلیٰ اور وزیر صحت کی معاونت کریں گے۔
اعلامیہ کے مطابق این اے ٹو سوات سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر امجد علی خان وزیراعلیٰ کے فوکل پرسن برائے صحت ہوں گے۔