قصور: خسرے کی وبا سر اُٹھانے لگی ،384 مشتبہ بچے ہسپتالوں میں داخل

Published On 13 June,2024 09:33 am

قصور : (ویب ڈیسک ) پنجاب کے ضلع قصور میں خسرہ سر اُٹھانے لگا، خسرہ سے مشتبہ 384 بچے ہسپتالوں میں داخل کیے گئے ہیں ۔

سی ای او ہیلتھ قصور ڈاکٹر طلحہ جاوید کے مطابق 384 میں سے 375 بچوں کے خون کے نمونے اسلام آباد نیشنل لیب میں بھیجے گئے، 375 میں سے 66 بچوں کے نمونوں میں خسرہ کی علامات سامنے آئیں جبکہ 44 بچوں کی لیب رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی ہیں۔

ڈاکٹر طلحہ جاوید کا کہنا ہے کہ خسرہ سے 12 بچوں کی ہلاکتوں کی خبر بے بنیاد ہیں کوئی بھی بچہ خسرہ سے جاں بحق نہیں ہوا، بخار ، سخت گرمی ، ہیٹ سٹروک اور غذائی قلت کی وجہ سے بچے جاں بحق ہوئے ہیں ، خسرہ میں تیز بخار اورجسم پر سرخ دانے دونوں علامات کا ہونا ضروری ہے ۔