کوئٹہ:(دنیا نیوز) بلوچستان کے 16 اضلاع میں 7روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ماحولیات میں پولیو وائرس کی موجودگی کی بناپر پولیو مہم شروع کی جارہی ہے، مہم میں 9 لاکھ 51 ہزار 48 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
ای او سی حکام کا مزید کہنا ہے کہ مہم میں 3 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی، 326 فکس مقامات اور 222 ٹرانزٹ مقامات پر پانچ سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔